پرانے 33 کے وی ہزار خضدار کے لائن سے کلی میر صالح محمد اور ٹک کو بجلی کی مکمل بندش عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہیں ‘ 24گھنٹے بجلی کی مکمل بندئش عوام کو پینے کے پانی کی حصول کی خاطر سخت مشکلات کا سامنا ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے سینئر نائب صدر جبار حیدر مینگل کی بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 21:29

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے سینئر نائب صدر جبار حیدر مینگل نے کہا ہے کہ پرانے 33 کے وی ہزار خضدار کے لائن سے کلی میر صالح محمد اور ٹک کو بجلی کی مکمل بندش عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہیں 24گھنٹے بجلی کی مکمل بندئش عوام کو پینے کے پانی کی حصول کی خاطر سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی آبادی کو وڈھ گریڈاسٹیشن سے منسلق نہ کرنا عوام اور زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے عوام کے ساتھ اس ظلم پر کسی صورت خاموش نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ وڈھ کریڈ اسٹیشن سے لائنوں کی منظوری اور ان میں روکاوٹ بنے والے آفیسران اپنا قبلہ درست کریں ورنہ عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے واپڈا خضدار اور وڈھ کلیوں کے ہزاروں کے آبادی کو مشکلات سے نکلنے کیلئے اقدامات اٹھا کر عوام کو مذید مشکلات سے نکل کر عوام کو سہولت دیں انہوں نے کہا کہ چیف واپڈا لائنوں کے منظوری کے بعد ان کے کام میں ر وکاوٹ ڈالنے والی زمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں لوگ اپنے لاکھوں کی فصلوں کو مذید تباہ ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر اقدمات اٹھایا نہیں گیا تو عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :