تاجر برادری نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی خدمات جاری رکھنے کیلئے چندہ مہم کا آغاز کر دیا

مختلف بازاروں میں گشت،لوگوں سے چندہ دینے کی اپیلیں عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ان کی خدمات جاری رکھی جائیں،شرکاء کا عزم

پیر 16 جنوری 2017 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) تاجر برادری کی جانب سے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی خدمات جاری رکھنے کیلئے چندہ مہم کا آغاز ‘ مختلف بازاروں میں گشت،لوگوں سے چندہ دینے کی اپیلیں ،عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ان کی خدمات جاری رکھی جائیں،شرکاء کا عزم تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی فلاح انسانیت کے لیے شروع کردہ مشن کو جاری رکھنے کے لیے سکھر کے تاجروں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم سے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس کے لیے شہر بھر میں چندہ مہم شروع کردگئی ہے ہیر کے روز تاجر برادری کی کثیر تعداد نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کی قیادت میں ریلی کی صورت میں شہر کے مختلف بازاروں کا گشت کیا ان کی اس مہم میں ایدھی سینٹر سکھر کے رضاکار بھی شامل ہیں بازاروں کے گشت کے دوران تاجروں نے شہریوں اور دکانداروں سے زیادہ زیادہ چندہ دینے کی اپیلیں کیں اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر جاوید میمن،ایدھی سینٹر سکھر کے انچارج محمد عرس مگسی اورگل محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کی پاکستان اور بیرون ملک انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے سسکتی انسانیت کے لیے جو مشن شروع کیا تھا اسے جاری رکھا جائے گا اور اس کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم نے جو چندہ مہم شروع کی ہے شہریوں نے اس میں جوش وخروش کا مظاہرہ کیا ہے اور بہترین ریسپانس دیا ہے لوگوں کو چاہئے کہ اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :