ضلع جنوبی کی عدالت نے معروف حلیمہ قتل مقدمے میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ ،مقتولہ کے بھائی زمرد کے ایک مرتبہ پھر نا قابل ضماانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 16 جنوری 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ضلع جنوبی کی عدالت نے معروف حلیمہ قتل مقدمے میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ ،مقتولہ کے بھائی زمرد کے ایک مرتبہ پھر نا قابل ضماانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،پیر کو قدمہ کی سماعت کے موقع پر گرفتار ملزم رضوان کے وکیل عامر جمیل نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کردئیے ،جس میں موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں17 گواہان کے نام دئیے گئے تھے،جس میں سے تاحال کوئی گواہ پیش نہیں ہوا ہے،جبکہ ملزم نے اعترافی بیان میں واقعے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے،ملزم کی اہلیہ سونیہ اس مقدمے میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکی ہے،لہذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے،واضح رہے کہ حلیمہ نامی خاتون کی لاش دہلی کالونی میں ایک مکان سے ملی تھی،جس کے بعد فرئیر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم رضوان اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا،بعد ازاں حلیمہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :