انسداد دہشتگردی کی عدالت کاتحریک انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد قتل مقدمہ میں سرکاری گواہ کی مسلسل غیر حاضری کا نوٹس

گواہ کی26 جنوری تک وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 16 جنوری 2017 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد قتل مقدمہ میں سرکارہ گواہ کی مسلسل غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے گواہ کی26 جنوری تک وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،فاضل عدالت نے مقدمے کی تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر گواہ کو لازمی پیش کیا جائے،مقدمہ میں گرفتار 4 ملزمان راشد عرف ٹیلر،صابر عباس ،زیدی،عرفان عرف لمبا اور کلیم پر2013 میں زہرہ شاہد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے،ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :