کوئٹہ ،شدید برفباری کے باعث قلات سینکڑوںگاڑیاں پھنس گئی ہیں،عزیزاللہ غرشین

سینکڑوں مسافروں کو مقامی انتظامیہ نے مین ہائی وے پر کھانا فراہم کیا ،ڈپٹی کمشنر قلات

پیر 16 جنوری 2017 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر قلات عزیزاللہ غرشین نے کہا ہے کہ حالیہ شدید برفباری کے باعث قلات میں سنگ داس، خالق آباد اور بدرنگ کے مقام پر آرسی ڈی روڈ بند ہونے سے سینکڑوںگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بروقت امدادی کاروائی شروع کی ۔ میں نے اپنے سرکاری گھر میں آٹھ فیملیز کو جگہ دینے کے علاوہ قلات کے تین ریسٹ ہاؤسز جن میں بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس، پبلک ہاؤس، ہیلتھ ریسٹ ہاؤس اور بیچلر لاج میں تقریباً چالیس فیملیز کو رہائش اور کھانا فراہم کیا گیا اس کے علاوہ برفباری کے پہلے اور دوسرے دن تقریباً سینکڑوں مسافروں جن میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مقامی انتظامیہ نے مین ہائی وے پر کھانا فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل تین دنوں میں بذات خود ریسکیو کی نگرانی کررہا ہوں اور موٹر وے پولیس اور لیویز فورس آر سی ڈی شاہراہ پر پٹرولنگ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کے دوران قلات سوراب اور خالق آباد کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آر سی ڈی شاہراہ پر ہوٹلز پر چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا ہے تاکہ مسافروں کو معیاری کھانوں کے علاوہ مناسب ریٹ پر کھانا مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا دودن کی مسلسل گریڈنگ کے بعد آج قومی شاہراہ مکمل طور پر کھل گئی ہے اور مقامی انتظامیہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پٹرولنگ کررہی ہی

متعلقہ عنوان :