چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات ، خطے کی جغرافیائی و تذویراتی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل جوزف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا،آئی ایس پی آر

پیر 16 جنوری 2017 21:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی جغرافیائی و تذویراتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمٹی جنرل زبیر محمود حیات سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی جغرافیائی و تذویراتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :