پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میںتعلقات مضبوط ہورہے ہیں،جنوبی پنجاب کے لوگوں کا رہن سہن کاروبار اور زراعت متاثر کن ہے،پاکستان کے ساتھ ہائی ٹیک ٹیکنالوجی ،زراعت اوردیگرشعبوں میں مشاورت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیارہیں،کینیڈین سفیر کا ملتان چیمبر سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 22:06

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان میں تعینات کینیڈاکے ہائی کمشنرٹیری جون کالڈرووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میںباہمی تعلقات کومضبوط سے مضبوط تر بنا رہے ہیں۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں جنوبی پنجاب کااس لئے دورہ کررہاہوں تاکہ یہاں کی ثقافت افراد،زراعت اورکاروباری سیکٹرسے ٓاگاہی حاصل کرسکوں اور میں یہاں کے لوگوں کے رہن سہن کاروباراور زراعت سے متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان طویل تعلقات قائم ہیں خصوصاًًترقیاتی کاموںمیں ہم پاکستان کی ہرطرح سے مددکررہے ہیں شعبہ صحت میں پاکستان کی براہ راست اور یونیسف کے ساتھ مل کر بھی کام کررہے ہیں، تعلیم کے شعبہ میں دیگر تعاون کے ساتھ ٹیچرزٹریننگ میں بھی خدمات مہیاکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح--’’وومن ایمپاورمنٹ‘‘کے شعبہ میںپاکستان کوتعاون فراہم کررہے ہیں۔

کینڈین سفیرنے کہاکہ پاکستان کے تقریباًًچارہزارسے زائدطلباء کینڈین یونیورسٹیزمیں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں اوریہ تعداددن بدن بڑھ رہی ہے۔پاکستان کے ساتھ ہائی ٹیک ٹیکنالوجی ،زراعت اوردیگرشعبوں میں مشاورت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے ہم تیارہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے انفراسٹرکچراورتوانائی کے علاوہ دیگر بہت سے شعبوں میں بھی ترقی کی ہے ۔

آ پ کوہمارے ملک سے کسی خاص شعبہ کی مہارت یاتعاون درکارہوتوآ پ ہمیں ضرور بتائیں ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ہرطرح کی صنعتوں کے لئے درکار خام مال وافردستیاب ہے یہاںارزاںاورٹرینڈلیبربھی موجودہے سی پیک کے تناظرمیںاس خطہ میں سرمایہ کاری اورجوائنٹ وینچرکے منصوبے بہت فوائد کے حامل ہوںگے ۔

کینڈین حکومت سے درخواست ہے کہ ا س علاقہ میں زیادہ صنعتی وتجارتی وفودبھیجے یہاں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کئے جائیں اوریہاں کی زراعت اورصنعت وتجارت میں جدیدٹیکنالوجی مہیاکی جائے خصوصاًًکپاس کی پیدواوربڑھانے کے لئے اعلیٰ معیارکابیج اورٹیکنالوجی دی جائے ۔انہوںنے تجویزدی کہ چیمبرٓاف کامرس ملتان میں کینیڈین سفارت خانہ ایک ہیلپ ڈیسک یاکینڈین کارنرقائم کرکے کینیڈاکی مارکیٹ اورمختلف سیکٹرزکے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے ۔

بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ ٓاف بینکنگ کے فنانس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کینیڈین سفیرسے کہا کہ زکریایونیورسٹی اورجنوبی پنجاب کی دیگریونیورسٹیز کے ساتھ پارٹنرشپ بڑھائی جائے خصوصاًًانجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اس خطہ کے بچوں کو فوقیت پرداخلے دیئے جائیں۔کینڈین سفیرنے بعدازاں ایوان تجارت وصنعت ملتان اور آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے تعاون سے پروفیسر انورجمال کی مصوری ’’نقش جمال ‘‘کاافتتاح بھی کیا۔