کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

پیر 16 جنوری 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے پر ہجوم علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل نوید ولد نذیر احمد کوجاں بحق کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو قبضے میںلیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔