سابق کپتان شاہد آفریدی کا 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 21:53

سابق کپتان شاہد آفریدی کا 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری۔2017ء ) قومی ٹیم سے دور سابق کپتان شاہد آفریدی نے 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ”مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ 28 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں زلمی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا،مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ وہ زلمی ورلڈ کپ میں شرکت کرکے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں“۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن5 فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی اور اس کا فائنل میچ5مارچ کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :