میٹرو بس منصوبے سے شہر میں ٹر یفک کے مسا ئل حل ہو جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جنوری 2017 22:27

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن ناد ر چٹھہ نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصو بہ ملتا ن سمیت پو ر ے جنو بی پنجا ب کا کلچر تبد یل کر کے تر قی کے نئے درواز ے کھو لے گا ۔وزیر اعظم پاکستا ن جلد ہی ملتا ن آ مد پر میٹرو کا افتتاح کر نے کے سا تھ میگا پرا جیکٹس کا اعلا ن بھی کر ینگے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ اور پولیس نے میٹرو بس منصو بے کے افتتا ح پر فو ل پروف سکیو رٹی پلا ن تشکیل دے دیا ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز بہا ء الدین زکر یا یونیو رسٹی ملتا ن کے جنا ح آ ڈ یٹو ر یم میں ضلعی آفسروں اور پولیس کے مشتر کہ اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہوئے کیا۔ سی پی او ملتا ن محمد احسن یونس ،ایس ایس پی آ پر یشنز عمارا اطہر اور اے ڈی سی جی زاہد اکرام بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میٹرو بس منصوبے سے شہر میں ٹر یفک کے مسا ئل حل ہو جائیں گے ،جبکہ شہر کا انفرا سٹر کچر بہ بہتر ہو گا۔

تما م ضلعی محکمے وزیر اعظم پا کستا ن اور وز یر اعلیٰ پنجا ب کی ملتا ن کی آمد کے سلسلے میں الر ٹ ہیں ۔نادر چٹھہ نے کہاکہ میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں جنو بی پنجا ب کے کلچر اور روایا ت کو اجا گر کیا جائے گا جبکہ اس خطے کی نامور شخصیا ت کو بھی مد عو کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی پی او احسن یونس نے کہا کہ سکیو رٹی معاملات کو فول پروف بنا نے کیلئے تما م قا نو ن نا فذ کر نے وا لے ادارے مو ئثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ بعد ازا ں مختلف محکمو ں کی جانب سے تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :