پانامہ پیپرز سے متعلق کیس اعلیٰ عدالت میں ہے ، ہمیں اپنے فیصلے دینے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزان ہو چکا ہے ہم عوام سے کیے گئے تما م وعدون کو پورا کر نے کے لیے دن رات کوشان ہیں ،2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے نجکاری و نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز سے متعلق کیس اعلیٰ عدالت میں ہے اس لیے ہمیں اپنے فیصلے دینے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ اور ہمارا موقف ایک ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر ماضی میں بھی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے اور ان پر لگنے والے حالیہ الزامات بھی بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت میں آج تک کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور تمام ضمنی و بلدیاتی انتخابات سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی نمایاں کامیابی اس بات کا واضح مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزان ہو چکا ہے اور امن وامان کی صورت حال بھی کافی بہتر ہوئی ہے، ہم عوام سے کیے گئے تما م وعدون کو پورا کر نے کے لیے دن رات کوشان ہیں اور پرعزم ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :