راولپنڈی، عدالتی احکامات کے باوجودجواب داخل نہ کرنے پرچیف ایگزیکٹو افسر آئیسکو اور ٹی ایم او مری کی ذاتی طور پر طلب ی

پیر 16 جنوری 2017 22:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے عدالتی احکامات کے باوجودجواب داخل نہ کرنے پرچیف ایگزیکٹو افسر آئیسکو اور ٹی ایم او مری کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد اورسی پی اوراولپنڈی کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ آج ان دونوں افسران کی حاضری کو یقینی بنائیں جاوید اقبال ستی نے ٹی ایم او مری اور آئیسکو حکام کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت عالیہ کی جانب سے جواب طلب کرنے کے باوجود مذکورہ افسران کی جانب سے جواب داخل نہیں کروایا گیا جس پر عدالت نے دونوں افسران کو آج ذاتی طور پر طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :