دنیا کی آدھی آبادی کے پاس جتنی دولت ہے اتنی ہی دولت صرف8 افراد کے پاس ہے، آکسفیم نے انکشاف

پیر 16 جنوری 2017 22:35

دنیا کی آدھی آبادی کے پاس جتنی دولت ہے اتنی ہی دولت صرف8 افراد کے پاس ..
ڈیووس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) فلاحی ادارے آکسفیم نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی آدھی آبادی کے پاس جتنی دولت ہے اتنی ہی دولت صرف8 افراد کے پاس ہے جن میں 6 امریکی، ایک اسپینیش اور ایک میکسیکو کا تاجر شامل ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر فلاحی ادارے آکسفیم نے جاری کی ہے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے ان شہریوں میں مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس، ایمو زون کے مالک چیف میزوس، فیس بک کے شریک مالک ماف زیکربرگ، اوریکل کے مالک لیری ایلیسن، نامور سرمایہ کار وارن بوفے اور نیویارک کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ ہیں جبکہ سپین کے ایمان شوواٹیگا اور میکسیکو کے کارلوس سلنگ بھی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

آکسفیم فلاحی اداروں پر مشتم ایک ادارہ ہے جو غربت میں کمی کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :