بھارتی آرمی چیف کی وارننگ بھی کام نہ آئی، بھارتی فوجی کی شکوئوں سے بھری ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آ گئی

پیر 16 جنوری 2017 22:35

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بھارتی آرمی چیف کی وارننگ بھی کام نہ آئی اور بھارتی فوجی کی شکوئوں سے بھری ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی فوجی اس تازہ ویڈیو میں اپنی مشکلات اور دکھوں کا اظہارگانا گا کر کر رہا ہے اور یہ بتا رہا ہے کہ انہیں ناقص خوراک پر ہی گذارا کرنا پڑتا ہے۔ ایک اور بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے افسران کا عام سپاہیوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیرمناسب ہے اور کئی کئی فوجی تو ان افسران کے گھروں میں بھی بطور ملازم کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :