حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، تحریک چل پڑی ہے مقصدحاصل کئے بغیرنہیں رکے گی ‘بلاول بھٹو

کارکن اورعوام لاہورسے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کریں ‘ رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو بلاول بھٹو پیر کی رات دبئی سے لاہور پہنچے ، سخت سکیورٹی حصارمیں بلاول ہائوس لایا گیا،رہنمائوں نے 19جنوری کی ریلی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا

پیر 16 جنوری 2017 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، تحریک چل پڑی ہے مقصدحاصل کئے بغیرنہیں رکے گی ، کارکن اورعوام لاہورسے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

بلاول بھٹو سے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن، چوہدری منظور، مصطفی کھوکھر اور دیگر نے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹوکی قیادت میں 19جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی کے انتظامات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ کارکنوں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مر حلہ وارپنجاب کے ہر شہر کا دورہ کروں گا،اب حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، تحریک چل پڑی ہے مقصدحاصل کئے بغیرنہیں رکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کارکن اور عوام لاہو رتا فیصل آبادریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ قبل ازیںپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے لاہو رپہنچے ۔بلاول بھٹو کی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور انہیں بعد ازاں سخت سکیورٹی حصار میں ہی بلاول ہائوس لے جایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :