کوئٹہ, برفباری سے قومی شاہرائیں بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا عوام کے مسائل حل کر نا حکومت کی ذمہ داری ہی, شیخ جعفر خان مندوخیل

پیر 16 جنوری 2017 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبائی صدر وزیر ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری سے قومی شاہرائیں خصوصاً کان مہترزئی، سپرہ راغہ، کوژک ٹاپ، بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے عوام کا مسائل حل کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو حکومت پوری طریقے سے نبھا رہی ہے برفباری سے صوبے میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر تمام راستے کھول کر لو گوں کی مشکلات کو کم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تما م تر حالات کیلئے سنجیدہ ہے اچانک برفباری سے قومی شاہرائیں بند ہوئے جس سے مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا لیکن تمام تر مشکل حالات کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے قومی شاہرائیں کھولنے کے لئے سرتوڑ کو شش کی قومی شاہرائیوں پر برفباری کے باعث پھنسے افراد کے لئے جو مشکلات پیدا ہوئے وہ عارضی ہیں تاہم برفباری سے صوبے میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا اور برفباری سے بلوچستان کے فصلات اور باغات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ضلعی انتظامیہ اور دیگر صوبائی وقومی اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا لیکن جہاں جہاں لو گوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اس کا ہمیں اندازہ تاہم شدید برفباری کے باعث مشکلات پیش آئی آئندہ ان مشکلات کو دور کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :