کوئٹہ, جمعیت کے صوبائی رہنمااورمعروف کالم نگارحافظ خلیل احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

پیر 16 جنوری 2017 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی،ضلع کوئٹہ کے نائب امیرحافظ قدرت اللہ لہڑی،الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے چیئرمین عزیزاحمدسارنگزئی،عبدالواسع سحراورڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑنے جمعیت کے صوبائی رہنمااورمعروف کالم نگارحافظ خلیل احمدکے گھرجاکرانہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرانہیں مبارکباددی اس موقع پرحافظ خلیل احمدسارنگزئی،حافظ محمدابراہیم لہڑی اورحافظ قدرت اللہ لہڑی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیاپرجمعیت کی سرگرمیوں کی تشہیرکے لئے الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کاقیام انقلابی اقدام ہے جس کے مثبت اثرات رونماہورہے ہیں جمعیت کے کارکنوں کی سوشل میڈیاپراخلاقی تربیت کرنے اورانہیں منظم کرنے سے جمعیت کی سرگرمیوں کی بہتراندازمیں تشہیرہورہی ہے انہوں نے کہاکہ اب تک متعدداضلاع میں میڈیاتربیتی سیمینارمنعقدہوچکے ہیں جبکہ 19جنوری کوزیارت ،29جنوری کولورالائی،30جنوری کولورالائی اورفروری کے اوائل میں ژوب میں میڈیاتربیتی سیمینارمنعقدکئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاپرنام نہادروشن خیال ارکان کی جانب سے اسلام اورشعائراسلام کی توہین قابل مذمت ہے حکومت انہیں لاپتہ کرنے کے بجائے قانون کے حوالے کرے اورتوہین رسالت قانون کے مطابق انہیں سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :