ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کا کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں شروع ہوگا

منگل 17 جنوری 2017 11:10

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کا کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں جمعرات سے شروع ہوگا۔ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔

(جاری ہے)

22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 19 جنوری، سیمی فائنلز 21 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :