انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولاناعبدالحفیظ مکی افریقہ میں انتقال کر گئے،

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 17 جنوری 2017 09:41

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولاناعبدالحفیظ مکی افریقہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2017ء) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ پیر طریقت حضرت مولاناعبدالحفیظ مکی افریقہ میں دوران بیان انتقال کر گئے،مولاناعبدالحفیظ مکی کے انتقال پرجمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مولاناعبدالروف فاروقی ،مولانامیاں محمداجمل قادری،مولانامحمدعاصم مخدوم،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا زاہد محمود قاسمی ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائدین مولاناڈاکٹراحمدعلی سراج،مولاناڈاکٹرسعیداحمدعنائت اللہ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،مولانا اسداللہ فاروق،مولاناقاری شبیراحمدعثمانی،علامہ محمدیونس حسن ،مولاناقاری الطاف الرحمن گوندل،جمعیت مشائخ اہل سنت کے مولانا پیرسیف اللہ خالدنے حضرت شیخ الحدیث مولاناعبدالحفیظ مکی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :