نوازشریف منی ٹریل بتا دیں تو اپنا کیس واپس لے لوں گا ، شیخ رشید کی پیشکش

منگل 17 جنوری 2017 11:31

نوازشریف منی ٹریل بتا دیں تو اپنا کیس واپس لے لوں گا ، شیخ رشید کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ میں اپنی منی ٹریل بتا دیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا۔

(جاری ہے)

منگل کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے منی ٹریل نہ بتائی تو قبر تک ان کا پیچھا کروں گا۔ نوازشریف اسمبلی میں کچھ کہتے ہیں اور سپریم کورٹ میں کچھ اور۔شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ والے اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لو،ثبوت دیں گے،کل بھی سپریم کورٹ کے ووکلا کی حمایت کی تھی، آج بھی کررہے ہیں۔ملک میں اس وقت چوروں کی حکومت ہے۔کالونی کے معاملے پرہم وکلا کے ساتھ ہیں۔