نائیجیریا ، یونیورسٹی کی مسجد پرخاتون کا خودکش حملہ،چارافراد جاں بحق

نوعمر لڑکی نے یونیورسٹی کے کیمپس کی میں واقع مسجد میں نماز فجر کے وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا،حکام

منگل 17 جنوری 2017 12:06

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) شمالی نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں حکام نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے میدوگوری یونیورسٹی کے کیمپس کی میں واقع مسجد میں نماز فجر کے وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ریاست بورنو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل ایک 12سالہ خودکش حملہ آور لڑکی نے یونیورسٹی میں ڈاخل ہونے کی کوشش کی ۔ جسے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے فوراً بعد یونیورسٹی کی مسجد میں دھماکا ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانات ملتوی کردیے، انہوں نے طلبہ سے پر امن اور چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :