جرمن کمپنی چین کیلئے نئی انرجی گاڑیاں تیار کرے گی

کمپنی 2020ء تک چار لاکھ گاڑیاں چینی مارکیٹ میں پیش کر دیگی

منگل 17 جنوری 2017 12:26

جرمن کمپنی چین کیلئے نئی انرجی گاڑیاں تیار کرے گی
تیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) کاریں تیار کرنیوالی جرمن کمپنی واکس ویگن 2020ء تک چینی مارکیٹ کے لئے چار لاکھ نئی توانائی کاریں تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔منصوبے کے مطابق 2025ء تک گاڑیوں کی تعداد 15لاکھ تک کر دی جائے گی۔یہ بات واکس ویگن گروپ چین کے سی ای او پروفیسر جوشم ہیزمان نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ تین یا چار برسوں کے دوران چین میں نئی انرجی گاڑیوں کے پندرہ ماڈلز متعارف کرائے گی کیونکہ چین میں ماحول کے تحفظ کیلئے ایسی گاڑیوں کی ضرورت ہے جبکہ کمپنی آئندہ عشرہ کے دوران عالمی مارکیٹ کیلئے گاڑیوں کے دس ماڈلز پیش کرے گی ۔

کمپنی کا اندازہ ہے کہ 2025ء تک گاڑیوں کی فروخت 20سے 30لاکھ تک پہنچ جائے گی جو اس کی کل فروخت کا 20سے 25فیصد ہو گا ۔واکس ویگن گروپ نے چین مین لینڈ اور ہانگ کانگ کیلئے گذشتہ سال دو مشترکہ منصوبوں کے تحت 3.98ملین گاڑیاں تیار کی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :