حج سہولیات کی فراہمی میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،جاویداختر

منگل 17 جنوری 2017 12:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جائنٹ سیکرٹری جاوید اختر قریشی نے کہاہے کہ کوٹہ ہولڈرز کمپنیاں باقاعدہ معاہدے کے تحت حجاج کرام کو حج کراتی ہیں جس کی سعودی حج اتھارٹیز اور پاکستان حج مشن نگرانی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کھانا رہائش ٹرانسپورٹ اوردیگر سہولیات چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے،انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹرز کی بہتر خدمات کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستان کی پوزیشن بہتر سہولیات فرام کرنیواے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ،حجاج کیلئے سہولیات میں اضافہ اور بہتری حکومت اور پرائیویٹ حج سکیم کی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :