ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ، ڈاکٹر عافیہ کی وکیل نے حیران کُن انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 12:36

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ، ڈاکٹر عافیہ کی وکیل نے حیران کُن انکشاف کر دیا

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں موجود وکیل کیتھی مینلے نے حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حیران کُن انکشاف کیا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وکیل کیتھی کا کہنا تھا کہ مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ملنے والا سنہری موقع پاکستانی حکومت نے ضائع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت چھوڑنے سے قبل امریکی صدر باراک اوبامہ کسی سیاسی مضمرات کے بغیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرسکتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل نے مزید کہا کہ ابھی بھی اُمید کی کرن باقی ہے اورعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی کہ برائےمہربانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

متعلقہ عنوان :