ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان پاکستان سے گاڑیوں کے پرزہ جات اور سگریٹ کے علاوہ ہر چیز درآمد کر سکتا ہے‘ ٹرانزٹ ٹریڈ ایران منتقل ہونے کا تاثر درست نہیں، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

منگل 17 جنوری 2017 12:49

ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان پاکستان سے گاڑیوں کے پرزہ جات اور سگریٹ ..
اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان پاکستان سے گاڑیوں کے پرزہ جات اور سگریٹ کے علاوہ ہر چیز درآمد کر سکتا ہے‘ ٹرانزٹ ٹریڈ ایران منتقل ہونے کا تاثر درست نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ‘ مظفر حسین شاہ اور سینیٹر نزہت صادق کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ پچھلی حکومت کے آخری تین سالوں میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت تجارت میں کمی ہوئی لیکن 2014-15ء کے دوران ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دو ارب 55 کروڑ ڈالر کی اشیاء پاکستان سے درآمد کی گئیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔

جوکہ سابق حکومت کے آخری سال ایک ارب 39 کروڑ ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کا تعلق افغان گلوبل برآمدات کو کراچی پورٹ سے طورخم تک معاونت فراہم کرنے کے لئے ہے اس لئے پاکستان کا تیار کنندگان کا شعبہ‘ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے برآمدات متاثر نہیں ہوتا۔