گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں پاک فضائیہ کے زیر اہتمام سرمائی کھیل سکی کا آغاز

منگل 17 جنوری 2017 13:19

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کے پہلے مرحلے میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمامگلگت سے 45 کلومیٹردور سیاحتی مقام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

سکی چمپئین شپ میں پاک فضا ئیہ، سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے 22کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈز ائیر بیس کالاباغ کشور عباس نقوی تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کی صلاحیتوں کواٴْجاگر کرنے کے لئے سرمائی سکی گیم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر سکی کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :