ٹرمپ کی جرمن چانسلر پر تنقید نا مناسب ہے،امریکی وزیرخارجہ

دوسرے ملک کی سیاست میں دخل اندازی کسی بھی منتخب امریکی صدر کا کام نہیں ہے،بیان

منگل 17 جنوری 2017 13:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کو رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے کیری نے کہا کہ دوسرے ملک کی سیاست میں دخل اندازی کسی بھی منتخب امریکی صدر کا کام نہیں ہے۔کیری کے بقول ٹرمپ کی جانب سے میرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر تنقید نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر نے مہاجرین کے موضوع پر انتہائی ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں میرکل کی پالیسی کو ایک ’’تباہ کٴْن غلطی‘‘ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :