اکشے پیڈ مین کا پہلا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 13:29

اکشے پیڈ مین کا پہلا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم پیڈ مین کا پہلا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے حال میں فلم پیڈ مین کا پہلا پوسٹر اپنے مداحوں کے لئے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے جس میں فلم کی ہیروئن رادھیکا اپتے خوبرو اور دلکش انداز میں دکھائی دے رہی ہیں،فلم میں اداکارہ رادھیکا اکشے کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی،فلم کی ہدایات آر کے بالکی نے دی ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر اداکار کی اپنی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز ہو چکا ہے،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :