امریکی پولیس نے اورلینڈو نائٹ کلب حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 13:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکی پولیس نے اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ نیعمرمتین کی بیوی نورسلمان کی سان فرانسسکو سے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

نورسلمان کو انصاف میں رکاوٹ بننے اورغیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا مواد مہیا کرنے میں مدد کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف بی آئی کے وکیل کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نور سلمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عمر متین پر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 49افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔