سنی لیون بگ باس ٹن میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ’’ لیلی میں لیلی‘‘پر ڈانس پرفارمنس دیں گی

منگل 17 جنوری 2017 13:43

سنی لیون بگ باس ٹن میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ’’ لیلی میں لیلی‘‘پر ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بالی وڈ کی مقبول آئٹم گرل سنی لیون بگ باس ٹن کی آنے والی ایک خصوصی قسط میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘کے گانے’’ لیلی میں لیلی‘‘پر ڈانس پرفارمنس دیں گی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان بگ باس میں اپنی فلم کی پروموشن کے لئے آ رہے ہیں جو 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔سنی لیون سٹیج پر دونوں خانز کے ساتھ نظر آئیں گی جو کہ 2011 میں بگ باس کے سیزن فائیو کا حصہ بنی تھیں اور اسی پلیٹ فارم سے ان کو 2012 میں بالی وڈ کی پہلی فلم میسر آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :