آزادکشمیر بھر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کاسلسلہ تھم گیا‘مظفرآباد اور ضلع باغ کے کئی علاقوں میںرابطہ سڑکیں بند

ضلع باغ کے نواحی علاقے تھب‘ غنی آباد‘ ملوٹ‘ بیس بگلہ‘ رنگلہ‘لوہر کوٹ اور رحیم کوٹ میں دو سے چار فٹ برفباری سے نظام زندگی معطل

منگل 17 جنوری 2017 13:43

مظفرآباد/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کاسلسلہ تھم گیا جبکہ دیہائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ واقفے واقفے سے جاری پہاڑوں پر چار سے پانچ فٹ تک برف باری پڑ چکی‘ مزید کا امکان ظاہر کیا جارہا متاثرہ علاقوں کا رابطہ 21روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا- تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث آزادکشمیر میں بھی بارشوں اور برف باری کے باعث ایک طرف رابطہ سڑکیں بند ہوگی وہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑھا مظفرآباد اور اس کے دیگر علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں اور بند گیڑلاینں اوبل پڑھی سوریج کا گندہ پانی سڑکیوں پر تیرنے لگا دوسری جانب وادی نیلم ۔

(جاری ہے)

کیل۔لیپہ۔ سمیت دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگی حکومتی پھرتیاں 21 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی جس سے لاکھوں خاندان متاثرہ علاقوں میں محصور ہوکررہاگے نہ احتجاج کام ایا نہ ہی فریاد علاقوں کے امیدواروں نے اپنے کان بند کرلے کوئی برسان حال نہیں جبکہ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہیں جس سے عوام کی مشکلات کی پرشانیوں میں مزید اصافہ ہوگیا -ضلع باغ کے نواحی علاقوں تھب‘ غنی آباد‘ ملوٹ‘ بیس بگلہ‘ رنگلہ‘ لوہر کوٹ اور رحیم کوٹ میں دو سے چار فٹ تک برفباری کے بعد کئی رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی بندہوگئی جس کی وجہ سے لوگوںکوشدید مشکلات کا سا منا ہی-

متعلقہ عنوان :