امریکی حکام نے عمر متین کی بیوی نور سلمان کو حراست میں لے لیا

منگل 17 جنوری 2017 13:44

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکا میں حکام نے اورلینڈو حملے کے حملہ آور عمر متین کی بیوی نور سلمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق نور سلمان کو دہشت گردی کو مادی معاونت فراہم کرنے، پناہ دینے اور انصاف کے راستے میں رکاوٹ بننے جیسے جرائم کی وجہ سے حراست میں لیا گیا واضح رہے کہ 12 جون 2016 کے اس حملے میں 49 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے تھے اور یہ حملہ امریکہ کی تاریخ میں کسی واحد شخص کی طرف سے کیا گیا خونی ترین حملہ تھا۔ انتیس سالہ حملہ آور عمر متین کو اورلینڈو قتل عام کے ذمہ دار کی حیثیت سے پولیس کی طرف سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔