وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

آئندہ حج 2017ء کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ پر بات چیت کریں گے

منگل 17 جنوری 2017 13:47

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) آئندہ حج 2017ء کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری حج وزارت مذہبی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی آئی اے اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (ہوپ) کاایک ایک نمائندہ بھی وفد میں شامل ہے۔ وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں وفد سعودی حکام سے حج 2017ء کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرے گا جس کے بعد حج 2017کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔