Live Updates

وکیل اور وزیراعظم ہائوس کی پریس ریلیز میں تضاد ہے‘ تین دن سے ثابت کیا جارہا ہے کہ ایو ان کی تقریر پر جرح نہیں ہوسکتی‘ نواز شریف کی تقریر میں ریکارڈ کی موجودگی کی بات کی گئی، سپریم کورٹ میں استثنیٰ لینے کی بات کی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 13:57

وکیل اور وزیراعظم ہائوس کی پریس ریلیز میں تضاد ہے‘ تین دن سے ثابت کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وکیل اور وزیراعظم ہائوس کی پریس ریلیز میں تضاد ہے‘ تین دن سے ثابت کیا جارہا ہے کہ ایو ان کی تقریر پر جرح نہیں ہوسکتی‘ نواز شریف کی تقریر میں ریکارڈ کی موجودگی کی بات کی گئی آج سپریم کورٹ میں استثنیٰ لینے کی بات کی گئی۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دن دن سے وزیراعظم کے وکیل پارلیمنٹ کا سہارا لے رہے ہیں وزیراعظم ہائوس کی پریس ریلیز کہتی ہے کہ وہ استثنیٰ نہیں لے رہے ہیں۔

وکیل اور وزیراعظم ہائوس کی پریس ریلیز میں تضاد ہے۔ تین دن سے ثابت کیا جارہا ہے کہ ایوان کی تقریر پر جرح نہیں ہوسکتی وزیراعظم کے وکیل نے دو کیسوں کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

استحقاق بزنس پر تو ہ وسکتی ہے کرپشن پر نہیں حکومتی وکیل کہتے ہیں مس اسٹیٹمنٹ فلور پر دی جائے تو چلے گی وزیراعظم نے قومی اسمبلی ممیں الزامات کا جواب دیا قومی اسمبلی میں بیان ایجنڈے پر نہیں دیا گیا۔

پارلیمنٹ میں الزامات کے جوابات دیئے گئے۔ حکومت کے پاس دفاع کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کی جانب سے کہا گیا کہ استثنیٰ نہیں لیا جارہا سب کا مشترکہ طور پر کہنا تھا کہ وزیراعظم استثنیٰ نہیں لے رہے آج سپریم کورٹ میں استثنیٰ لینے کی بات کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے وکیل نے تمام دلائل آرٹیکل 66 پر دیئے نواز شریف کی تقریر میں ریکارڈ کی موجودگی کی بات کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات