یورپی یونین کی امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے نظریے کی مخالفت

منگل 17 جنوری 2017 14:03

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) یورپی یونین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے نظریے کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے سفارخانے کو القدس منتقل کیا تو اس سے عرب ممالک کی ساتھ مسائل پیدا ہو جائیں گے لیکن فی الحال اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

امریکا کو اسرائیل میں یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ہر کسی کے مفاد میں ہے۔موگرینی نے اس طرف توجہ دلائی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں غیر ملکی سفارت خانے قائم نہ کرنے بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 1980ء سے موجود ہے اور اس پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :