کوئٹہ میں دوپولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا ،ْوزیر اعلیٰ کی مذمت ،ْ آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 17 جنوری 2017 14:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دوپولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ،ْ پہلا واقعہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا جہاںنامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل نوید پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جاتے ٹریفک پولیس اہلکار الطاف حسین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :