ملک میں چھٹی قومی مردم شماری کاآغاز رواں برس 15 مارچ سے ہوگا،تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 17 جنوری 2017 14:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ملک میں چھٹی قومی مردم شماری کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ مردم شماری کاآغاز رواں برس 15 مارچ کو ہوگا اور یہ عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مردم شماری کا پہلا مرحلہ اپریل 2017 کے وسط میں مکمل ہو جائے گا جبکہ اس عمل کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل سے شروع ہوگا اور یہ مئی 2017 کے وسط میں مکمل ہوگا۔

چھٹی قومی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جون میں حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے سلسلے میں پاکستان بیورو برائے شماریات نے ملکی آبادی کو ایک لاکھ 68 ہزار 120 بلاکس میں تقسیم کیا ہے اور ہر بلاک تقریباً 200 سے 250 گھرانوں پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات نے مردم شماری کے شفاف انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ عملے کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے حکام کے مطابق مردم شماری کے لئے عملے کو پاک فوج کے اہلکاروں کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل آخری مرتبہ مردم شماری 1998 میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :