Live Updates

عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کودبائو میں لانے کی کوشش کی،انہوں نے سیاست میں جتنے رنگ بدلے اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے،خواجہ سعد رفیق

منگل 17 جنوری 2017 14:32

عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کودبائو میں لانے کی کوشش کی،انہوں نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں جتنے رنگ عمران خان نے بدلے ہیں، اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار پاکستان میں جمہوریت پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیسی غیر سنجیدگی کسی میں نہیں دیکھی۔

الزام لگانا اور لوگوں کی بے عزتی کرنا عمران خان کا طرہ امتیاز ہے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ انہیں کوئی دوسرا کام نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنی بلند آواز میں جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہونے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا احتساب وہ کرے گا جس پر الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈز اڑانے کا کیس چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کو روز اول سے دبائو میں لانے کی کوشش کی۔

عمران خان کا طرز عمل یہ ہے کہ دھرنا دو اور جھوٹ کو سچ میں تبدیل کرو، انہوں نے ہر مرتبہ عدالتوں کو دبائو میں لانے کی کوشش کی۔ عمران خان نے ہمارے خلاف انجینئر ڈ رگنگ کا الزام لگا جس پر ہم نے کہا کہ اگر انجینئرڈ رگنگ ثابت ہوئی تو ہم حکومت جھوڑ دیں گے اور عمران خان نے کہا کہ رگنگ ثابت نہ ہوئی تو وہ اپنا موقف واپس لے لیں گے اور الحمداللہ اسی عدالت سے ہم سرخ رو ہوئے تاہم عمران خان نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 62-63 کا اطلاق اس شخص پر ہوتا ہے جو اپنے کئے وعدوں سے مکرتا ہو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات