Live Updates

پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا ،ْپی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عوام تک نہ پہنچنے دیں ،ْ دانیال عزیز

عمران خان کو وزیراعظم بننے کا لالچ ہے ،ْامید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو پی پی آئی آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتی ہے ،ْکیلیفورنیا کیس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے عمران خان پرلگتی ہے ،ْمائزہ حمید

منگل 17 جنوری 2017 14:45

پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا ،ْپی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا ،ْپی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عوام تک نہ پہنچنے دیں ،ْ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا لالچ ہے ،ْامید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میںدانیال عزیز نے کہا کہ بچّو عمران خان ،ْآپ کا وقت آرہا ہے ،ْ ہمارے وکیل نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر پر تفصیلی دلائل دیئے ،ْسماعت کے دوران آرٹیکل 19 اور66 کو سامنے رکھنا ضروری ہے ،ْ وزیراعظم کے وکیل نے مختلف ملکوں کے قوانین بتائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آٹھ ماہ سے ایک ہی رٹ لگارکھی ہے۔

عمران خان کو وزیراعظم بننے کی لالچ ہے، الزامات لگاکر نہیں کام کرکے وزیراعظم بنا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلابازی ماسٹر جگہ جگہ معافی مانگ کر اب معافی خان بن گئے ہیں،الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ میں عمران خان نے غیرمشروط معافی مانگی ،ْامید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کرپٹ لوگوں کے ساتھ پھرتے ہیں ،ْعمران خان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے۔

ہم اپنے موقف سے ہٹے نہیں، جہانگیر ترین نے کرپشن کی ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سچائی پر مبنی ہے، وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دنیا بھر کے ممالک کے قوانین بتائے اور یہ وکیل کا کام ہے، انہوں نے استثنیٰ نہیں مانگا بلکہ ماضی کے کیسز کا حوالہ دیا ،ْ وزیراعظم کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس موقع پر لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا مریم نواز2018 کے الیکشن میں عمران خان کیلئے خطرہ نظرآرہی ہیں،اس لیے انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے،وہ کیوں نہیں اس پر عوام کو آکر سب بتاتے ،ْاپنی اخلاقی حیثیت کی بات نہیں کرتے اورشریف خاندان سے احتساب مانگ رہے ہیںاپنا احتساب نہیں چاہتے ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنا احتساب کب کروائیں گے اب دہرا معیار نہیں چلے گا ۔عمران خان سامنے آ ئیں اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کے گرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں، تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے اور ان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے، عمران خان کا جہاں بس نہیں چلتا وہاں دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں ،ْ وزیراعظم اس طرح نہیں بنتے،اس کیلئے کارکردگی دکھانی ہوتی ہے ،ْدھرنے کے وقت بھی عمران خان نے الزام لگائے ،ْعمران خان نے 35 پنکچر کے الزام لگائے اور پھر کہا کہ یہ سیاسی بیان تھا، عمران خان نیپارٹی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن سے معافی مانگی، عمران خان کوغلط بیانی پر لاہور ہائی کورٹ سے 44 مرتبہ نوٹس مل چکا ہے تاہم وہ خود اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار کہتے رہے ہیں نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن وہ عدالت میں آکر کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ،عمران خان کا چہرہ جلد کھل کر سامنے آئیگا اوروہ سپریم کورٹ میں بھی معافی مانگیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات