Live Updates

پانامہ کیس میں اب عمران خان کا موقف پارلیمان میں وزیراعظم کی تقریر تک محدود ہوچکا ہے،پانامہ کیس کے بعد عمران خان میں سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی ‘ وزیراعظم کے ورکر اس وقت بھی تھے جب حزب اختلاف میں تھے وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے بات چیت

منگل 17 جنوری 2017 14:46

پانامہ کیس میں اب عمران خان کا موقف پارلیمان میں وزیراعظم کی تقریر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں اب عمران خان کا موقف پارلیمان میں وزیراعظم کی تقریر تک محدود ہوچکا ہے،پانامہ کیس کے بعد عمران خان میں سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی ‘ وزیراعظم کے ورکر اس وقت بھی تھے جب حزب اختلاف میں تھے وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے انٹرنیٹ اور اخباری تراشوں پر قائم کردہ کیس گرتا نظر آرہا ہے، گزشتہ تین سالوں میں عمران خان کی سیاست یکے بعد دیگر ڈیزاسٹر کی کہانی رہی ہے، پہلے انتخابات میں پونے دو سیٹیں لے رہے تھے ، اس کے بعد دھرنا دیا گیا اور دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے اور چار وکٹیں لینے کی بات کہی گئی جس میں سے دو ابھی بھی آپ کے سامنے کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہاکہ اب یہ سلسلہ ایک اور ڈیزاسٹر کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے عمران خان میں سیاسی رمق باقی رہی تھی، اس کیس کے بعد وہ سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں پیچ کردہ دلائل کے اوپر تبادلہ خیال کرنا مناسب بات نہیں تاہم سوچنے کی بات ہے کہ الزامات کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا اور کہاں تک پہنچ چکا ہے ، اب عمران خان کا کیس وزیراعظم کی پارلیمنٹ کی تقریر تک محدود ہوچکا ہے اور تمام الزامات نظر نہیں آرہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان صرف میڈیا کے زریعے زندہ رہنا چاہتے ہیں ، ان کی سیاست یو ٹرن اور بغیر کسی موقف اور اصول کے جاری ہے اور عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں ،انشاء اللہ کیس کا خاتمہ خیریت سے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا سفر اقتدار جاری رہے گا، وہ آج تک وزیراعظم ہیں اور 2018ء کے بعد چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ وزراء عدالت میں کیوں آتے ہیں ، ہم پہلے ورکر ہیں اور اس کے بعد وزیر ‘ وزیراعظم کے ورکر اس وقت بھی تھے جب حزب اختلاف میں تھے ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات