صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26جنوری کو طلب کرلیا

اجلاس میں اہم قومی وبین الاقوامی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی

منگل 17 جنوری 2017 14:53

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26جنوری کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 26 جنوری شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں اہم قومی وبین الاقوامی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی پارلیمانی زرائع کے مطابق اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے