سی پیک میں شامل ہونے کیلئے پیشکش موجود ہے ،ْ شامل ہونا برطانیہ کیلئے باعث خوشی ہوگا ،ْبرطانوی ہائی کمشنر

منگل 17 جنوری 2017 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے کہاہے کہ سی پیک میں شامل ہونے کیلئے پیشکش موجود ہے اور سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلی سطح کے دورے ہوں گے اور باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی، سی پیک میں شامل ہونے کیلئے پیشکش موجود ہے، سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا اور برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

تھامس ڈریونے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم خطے میں امن کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں ،ْہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان لاپتہ افراد کو بازیاب کرا لے گی۔