گوجرانوالہ ،ْ میڈیکل کالج کی تقریب میں خاتون پروفیسر کی ہنگامہ آرائی ،ْپرنسپل پر قاتل ہونے کے الزامات لگادیئے

منگل 17 جنوری 2017 14:53

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) میڈیکل کالج کی تقریب میں ایک خاتون پروفیسر نے ہنگامہ آرائی کی اور کالج پرنسپل پر قاتل ہونے کے الزامات لگا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج کو سات مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرنا تھا ،ْتقریب کیلئے سجائے گئے سٹیج پر پرنسپل محسن آفتاب اور دوسرے سینئر پروفیسر بیٹھے تھے کہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سٹیج پر چڑھ گئیں اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

انہوں نے پرنسپل پر قاتل ہونے کے الزامات لگائے اور کہا کہ یہاں من پسند لوگوں کو نوازا جاتا ہے اور ان پر بھی ظلم ہوا ہے ،ْڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری تھا کہ ان کے ساتھی ڈاکٹرز نے انہیں بولنے سے روک دیا اور سٹیج سے اتار کر دوسرے کمرے میں لے گئے۔

متعلقہ عنوان :