تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش ،ْایک جاں بحق

متاثرہ افراد کوڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال لایا گیا تھا ،ْحالت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان بھیج دیا

منگل 17 جنوری 2017 14:53

تلمبہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش اور ایک جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زہریلے چاول کھانے والے 4نوجوانوں کو ملتان ریفر کردیا گیا جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا ہے،متاثرہ تمام افراد تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرتے تھے،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے،پانچوں متاثرہ افراد کا رہائشی تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ذرائع کے مطابق ان متاثرہ افراد کوڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال لایا گیا تھا جن کی حالت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :