غزہ میں بجلی کی قلت،قطر کا فلسطینی اتھارٹی کو 12 ملین ڈالر فوری فراہم کرنے کافیصلہ

منگل 17 جنوری 2017 15:08

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) قطر نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے فلسطینی اتھارٹی کو جلد 12 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے حماس کے سینئر رہنماء اسماعیل حانیہ سے دوحہ میں ملاقات کے دوران کہی۔امیر قطر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر 43.8 ملین قطری ریال فوری طور پر فراہم کریں۔اس موقع پر انھوں نے عالمی برادری سے بھی کہا کہ وہ غزہ کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کرے۔ادھر غزہ میں قطر کے سفیر محمد ال عمادی نے بھی رقم کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :