کینیڈا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

منگل 17 جنوری 2017 15:08

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کینیڈا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی بارے شبہات اور امریکی پیداوار میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 4 سینٹ کم ہوکر 55.41 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 10 سینٹ کمی کے بعد 52.27 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :