19ویں بی فیم زونل ( برج) چیمپئن شپ 3 اپریل سے دبئی میں شروع ہو گی

منگل 17 جنوری 2017 15:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) 19ویں بی فیم زونل ( برج) چیمپئن شپ 3 سے 11 اپریل تک دبئی میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان ،بنگلہ دیش ،بھارت ،جورڈن ،فلسطین ،قطر ،سری لنکا ، شام اور یو اے ای کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کیلئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرا ئلزلاہور جمخانہ کارڈ روم میں 12فروری کو منعقد ہوں گے ۔ٹرائلز کے لئے انٹریز 25جنوری تک بھجوائی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :