Live Updates

جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے ،ْوزیر ریلوے سعد رفیق

منگل 17 جنوری 2017 15:32

جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے ،ْپانامہ پر عمران خان صرف سیاست کررہے ہیں ،ْ 2018 ء کے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں ،ْجتنے رنگ عمران خان نے بدلے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی ہی سیاست کو منہدم کررہے ہیں ،ْیہ وہ شخص ہیں جنہو ں نے جمہوریت پر بار بار حملہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ جھوٹ بولنے کے سواعمران خان کو کوئی کام نہیں آتاہے ،ْہم نے اس بات کو تسلیم کیا اور ان سے معاہدہ پر دستخط ہوئے کہ انجینئر رگنگ ہوئی تو ہم حکومت چھوڑ دیں گے،ہم سرخرو ہوئے مگر عمران خان نے موقف نہیں بدلا اور اپنے معاہدے سے پھر گئے۔

(جاری ہے)

ہم نے وزیراعظم کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا بطور رکن اسمبلی مراعات حاصل ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو خود منہد م کررہے ہیں۔

عمران خان نے ہر مرتبہ عدالت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔انکو شرم آنی چاہیے۔گالی دینا الزام لگانا اس کے سوا عمران خان کو ئی کام نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والے عمران خان کی خود آف شور کمپنی نکلی ،ْجب ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی آف شور کمپنی نکلی تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔وزیرریلوے نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کا ثبوت کیوں نہیں لاتے ہم سے استعفے مانگنے والے خود استعفے دے کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا احتساب وہ کرے گا جس پر الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈز اڑانے کا کیس چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا طرز عمل یہ ہے کہ دھرنا دو اور جھوٹ کو سچ میں تبدیل کرو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات