متحدہ عرب امارات ،غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 2پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا

منگل 17 جنوری 2017 15:34

متحدہ عرب امارات ،غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 2پاکستانیوں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) متحدہ عرب امارات میں عدالت نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 2پاکستانیوں کو عمر قید کی سزاسنادی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نوکری کی متلاشی غیرملکی خاتون کو دوپاکستانیوں نے اغواکرکے جنسی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں کوعمرقیدکی سزاسنادی جبکہ سزامکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق 30اور32سالہ مردوں نے مجبور فلپائنی خاتون کو دھمکانے کے لیے سٹن گن کا استعمال کیااور جنسی بدفعلی کے بعد اس کا موبائل فون ، سونے کی انگوٹھی اور 100درہم بھی چھین لیے ۔31سالہ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ اس نے نوکری کی تلاش کیلئے ویب سائٹ پر اشتہاردیاتھا جس میں موبائل نمبر بھی لکھاتھا اور اسی کو بنیادبنا کر ایک ملزم نے رابطہ کیا، مئی 2015میں ملزم نے مجھے المنکھول میں چار بجے میٹروسٹیشن پر انتظار کرنے کو کہا،میں اپنے آبائی وطن سے آنیوالی ٹیلی فون کال میں مصروف ہوگئی اور یہ دونوں آئے اور مجھے اٹھا کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :