عراقی فوج کا مشرقی موصل کا 90فیصد علاقہ داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ
مشرقی موصل کی صرف پانچ کالونیاں داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں، آئندہ چند ایام میں بقیہ مشرقی موصل کے تمام علاقے داعش سے چھڑالیے جائیں گے، حالیہ آپریشن کے دوران مشرقی موصل میں النبی یونس، الجماسہ اور حضرت یونس کے مزار کا کنٹرول واپس لیا گیا اور ان مقامات پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے، داعشی دہشت گرد تمام اطراف سے اب فورسز کے گھیرے میں آچکے ہیں،انکے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے عراقی انسداد دہشت گردی فورسز کے ترجمان صباح نعمان کا بیان
منگل 17 جنوری 2017 15:35
(جاری ہے)
صباح نعمان کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران مشرقی موصل میں النبی یونس، الجماسہ اور حضرت یونس کے مزار کا کنٹرول واپس لیا گیا اور ان مقامات پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعشی دہشت گرد تمام اطراف سے اب فورسز کے گھیرے میں آچکے ہیں۔ ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز عراقی فوج نے مشرقی موصل میں قائم جامعہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کا دعوی کیا تھا۔ عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان صباح نعمان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ کاری پیچیدہ ہے اور وہ نہیں جانتے کہ تازہ آپریشن میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر دوسری جانب عراقی فوج کے ساتھ اتحادی فوج بھی موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش سے چھڑائی گئی النبی یونس کالونی اور حضرت یونس علیہ السلام کا مزار موصل کے اہم ترین تاریخی مقامات ہیں۔ ان پر داعش نے سنہ 2014 کے دوران ڈرامائی انداز میں قبضہ کرلیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.